(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نیتن یاھو کے ترجمان اوفیر گینڈیلیمین نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ توقع ہے کہ امارات کے بعد سلطنت عمان اور بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کریں گے۔
قابض صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اسرائیل، متحدہ عرب امارات معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ طے پانے ولا تاریخی امن معاہدہ فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی امن کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا اور یہ معاہدہ 26 سالوں میں اسرائیل اور ایک عرب ملک کے مابین پہلا امن معاہدہ ہے۔
صہیونی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امن و استحکام کے اصولوں پر انحصار کرنے کے معاملے میں پہلے کیے گئے معاہدوں سے مختلف ہے
مزیدوزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ترجمان اوفیر گینڈلمین نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس معاہدہ کے بعد توقع ہے کہ امارات کے بعد اب سلطنت عمان اور بحرین بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کریں گے۔
خیال رہے کہ بحرینی حکومت کے صیہونی ریاست کے ساتھ خفیہ تعلقات کے انکشافات سامنے آنے کے بعد بحرینی عوام فلسطینیوں کے حق میں اپنی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پرشدید مذمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔