(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی رہنما کاکہنا ہے کہ صیہون دشمنوں سے القدس کو شدید خطرات لاحق ہیں القدس کو بچانے کیلئے حقئقی معنوں میں عرب اور اسلامی تعاون کی ضرورت ہے ورنہ القدس ہمارےہاتھ سے نکل جائے گا۔
فلسطینی رہنمااور پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون نےمقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی مہم میں غیرمعمولی تیزی پر اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل القدس کو یہودیانے کیلئے فلسطینیوں کو بےگھر کررہاہے، القدس کو صیہونی دشمنوں سے شدید خطرات لاحق ہیں اس وقت القدس کو بچانے کیلئے حقئقی معنوں میں عرب اور اسلامی تعاون کی ضرورت ہے ورنہ القدس ہمارےہاتھ سے نکل جائے گا اور وہاں پر بسنے والے مسلمانوں کو وہاں سے نکال کر القدس کی تمام اسلامی مقدسات کو یہودیت میں تبدیل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں 2400 فلسطینی املاک جن میں زیادہ تر رہائشی مکانات شامل ہیں کو مسمار کیا گیا جس کے باہر پانچ ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں ۔