(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) آج بدھ کے روز اسرائیلی قابض فوج نے طولکرم کے مشرق میں واقع قصبے عنبتا سے ایک شہری کو گرفتار کیا۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کے مطابق 31 سالہ احمد مروان توفیق فقا کو صیہونی فوج نے تفتیش کیلئے طلب کیا تھا بعد ازاں اس کو جواز بتائے بغیر گرفتارکرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، صیہونی فوج خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت ہر عمر کے فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے مہم چلا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان علاقوں سے بےدخل کرنا ہے۔