(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے 1967میں مارے گئے ایک صہیونی فوجی کی باقیات تلاش کرنے کے بہانے بیت اکسا میں فلسطینی علاقوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کےدوران رہائشیوں پر تشدد جاری۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزقابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب واقع قصبےبیت اکسا میں فلسطینی علاقوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1967میں آج سے 50 سال قبل مارے گئے ایک صیہونی فوجی کی باقیات تلاش کرنے کے بہانے کھدائی شروع کی اور فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری تعداد نے بیت اکسا کو محاصرے میں لینے کے بعد 50 سال قبل قتل ہونےوالے ایک اسرائیلی فوجی کی باقیات کی تلاش شروع کی ہے جس کیلئے کھدائی کرنے کیلئے پہلے سے کسی قسم کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔
قبل ازیں30 جون 2020 کو اسرائیلی فوج نے بیت اکسا پر چھاپہ مارا اور وہاں پرایک مقتول فوجی کی باقیات کےبارے میں بزرگ فلسطینیوں سے تفتیش کی تھی۔
بیت اکسا کے 7398 دونم رقبے میں میں فلسطینی آبادی 700 نفوس پر مشتمل ہے جہاں ان کو اپنی مرضی سے کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں۔