(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عبرانی اخبار’معاریو’ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے دیوار فاضل کے اطراف میں یہودی کالونیوں اور نقاط تماس پر فوج اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر کے دفاعی حکمت عملی اختیار کی ہے۔
عبرانی اخبار’معاریو’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سےفلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کےجواب میں دفاعی حکمت عملی اختیار کر تے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں سیکیورٹی کے غیر مسبوق اقدامات کیےگئے ہیں اور فلسطینی علاقوں اسرائیلی کالونیوں کو ملانے والے مقامات پر فوج کی بھاری نفری تعینات کرکے فلسطینیوں کی نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے۔
صہیونی حکام کی جانب سےاس پیشرفت کامقصد فلسطینیوں کی طرف سے بڑھتے احتجاجی مظاہروں اور ان میں ممکنہ تشدد کی روک تھام کرنا ہے، تاہم عینی شاہدین کا کہناہے کہ غرب اردن کی مرکزی شاہراہوں پر گشت کرنےوالی صہیونی پولیس اور فوج نے فلسطینیوں کی آمدورفت کو محدود کر تےہوئے گھروں میں محصورکردیاہے اور قابض فوج طولکرم اور دوسرے علاقوں میں جگہ جگہ فلسطینی راہگیروں اور گاڑیوں پر سوار افراد کو بھی چیکنگ کے نام پر روک رہی ہے۔