(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے نوجوان پر مزاحمتی تنظیم سے تعلق اور اسرائیل کی سلامتی اور صیہونی فوجیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق صیہونی فوج نے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے ازون کے رہائشی فلسطینی نوجوان جعفر دحبور پر اسرائیل کی سلامتی اور صیہونی فوجیوں کے قتل کی منصوبہ بندی اور مزاحمتی تحریک کےساتھ تعلق رکھنے کے الزام میں اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا تاہم 28 ماہ قید رکھنے بعد ثبوت کی عدم موجودگی کے باعث آج صبح رہا کردیا ۔
واضح رہے کہ صیہونی جیلوں میں اس وقت 500 سے زائد فلسطینی نوجوان قید ہیں جن میں سے اکثریت کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں ،صیہونی فوج فلسطینیوں کو ذہنی اذیت اور ان کے حوصلوں کو توڑنےکیلئے انتظامی حراست کے تحت طویل قید اور دیگر انتقامی حربے استعمال کررہی ہے۔