(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صدر محمود عباس نے روسی صدر کو عالمی وباء کورونا وائرس کی پہلی ویکسین کی تیاری اور اس کے استعمال کی اجازت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ فلسطین اس ویکسین کو حاصل کرنےوالا پہلا ملک ہوگا۔
فلسطینی صدر محمود عباس سے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو عالمی وباء کورونا وائرس کی پہلی ویکسین کو تمام لیبارٹریز سے پاس ہونے کے بعد عوام کیلئے دستیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے شدید متاثر ہورہی ہے معیشتوں کو اربوں ڈالروں کا نقصان ہورہا ہے اور اس صورتحال میں روس کی جانب سے ویکسین کی تیاری قابل تحسین ہے ۔