(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے 75 سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی جن میں بزرگ ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بے گھر ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غیرقانونی صیہونی آبادکاری کے منصوبوں پر نظر رکھنے والی تنظیم کے عہدیدار حسن برجیہ نے بتایا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے گزشتہ روز بیت المقدس کے جنوب میں واقع خربہ بیت سکریہ شہر میں ایک فلسطینی نعمان سعد کے ملکیتی مکان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا۔
انکا کہنا ہے کہ وہ خود نعمان سعدی سے ملے اور تصدیق کی ہے کہ ان کے پا س مکان کی تمام دستاویزات ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان کےمکان کو غیر قانونی قرار دیا جس کا واضح مقصد مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آباد کاری کی توسیع کے مزید منصوبوں کو انجام دینے کے لئے فلسطینی اراضی پر قبضہ کرنا ہے اور مقامی فلسطینیوں کو ملک کو چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے 75 سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی جن میں بزرگ ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بے گھر ہوچکے ہیں ۔