(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی آباد کاروں نے علی الصبح مسجد اقصیٰ پردھاوا بولا اور نمازیوں پر تشددکرتے ہوئے انھیں قبلہ اول سے بے دخل کر دیا اور مسجداقصیٰ کے مشرقی دروازے باب الرحمہ یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور تلمودی گیت گائے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ صبح مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں درجنوں صیہونی شرپسند آبادکاروں نے یہودی مذہبی رہنما یہودہ گلک کی سرپرستی اور صیہونی پولیس کے حفاظتی حصار میں مراکشی دروازے سے داخل ہوئے اور نمازیوں پر تشدد کیا شرپسند آبادکاروں نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کر تے ہوئے مسجد اقصیٰ کے صحنوں کے چکر لگائے اور عرب اور اسلام مخالف نعرے بازی کی ۔
مسجد کے مشرقی حصے میں انتہا پسند ربی اور صہیونی شر پسندوں نےباب الرحمہ عبادت کے علاقے کے قریب تلمودی رسومات ادا کیں۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کار جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر متعدد گروہوں کی صورت میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوجاتے ہیں اور یہ حملے عام طور پر یہودیوں کی چھٹیوں کے دوران شدد اختیار کر جاتے ہیں۔