(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے ردعمل میں جوابی کارروائی کی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے جنگی ٹیکنوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح شہر کے مشرقی علاقے میں بعض مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی ٹینکوں نے اتوار کی شام غزہ کی پٹی کے مرکزی علاقے میں دیر البلاح شہر کے مشرق میں فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں پر توپخانے کے گولے برسائے۔
صیہونی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ شہر سے اسرائیلی علاقے کیسوفیم میں گشت پر معمور اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کے حملے کے جواب میں کچھ فلسطینی مزاحمتی مقامات پر بمباری کی گئی ہے۔
صیہونی فوج کے اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ تیرا سالوں غیرقانونی محاصرے کاشکار شہر غزہ میں کسی بھی وقت بلا اشتعال بمباری شروع کردی جاتی ہے اور اس کا جواز پیش کیا جاتا ہے کہ غزہ سے اسرائیل میں راکٹ داغے گئے ہیں۔