(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں 500 کے قریب فلسطیین بچے قید ہیں جن میں سے بعض کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوبی علاقے بلاطہ سے تیرا سالہ فلسطینی بچے سامی فؤاد سوالمیہ کو گرفتارکرلیا ۔
مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنےو الے ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر سال صیہونی پولیس اور فوج 500 سے 700 کے درمیان فلسطینی بچوں کو گرفتارکرتی ہے جن میں سے اکثریت کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہوتی ہے ، اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 500 کے قریب فلسطینی بچے قید ہیں ۔