(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کے ہاتھوں تباہ کیئے گئے تینوں پانی کے تالاب فلسطینیوں کے 70 سے زائد دیہات کی زمینوں کو سیراب کرتے تھے اور آبپاشی کے لئے استعمال ہوتے تھے ۔
مقامی بلدیاتی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی وادی اردن شہر اریحا کے شمال میں واقع الجفتلک گاؤں میں فلسطینیوں کے تین پانی کے تالابوں کو تباہ کردیا جس کے باعث تالابوں میں موجود پانی ضائع ہوگیا ۔
الجِفِلِک کے ناظم احمد ابو غنم نے کہا کہ اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطینیوں کے تین تالابوں کو تباہ کردیا جو 70 گاؤں کی زمین کو سیراب کرنے کے لئے استعمال ہوتے تھے۔
احمد ابو غنم نے بتایا کہ صیہونی آبادکاراسرائیلی فوج کی سرپرستی میں فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرنے کیلئے ہر طرح کے انتقامی حربے استعمال کررہے ہیں ، انھو ں نے بتایا کہ گذشتہ روز صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ ملک کر فلسطینیوں کے 100 سے زائد کھجوروں کے درختوں کو بھی کاٹ ڈالا تھا جبکہ پانی کے کنوؤں کو بھی اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے جس کے باعث فلسطینی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے ۔