(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدر محمود عباس نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبيہ بری سے ٹیلی فونک رابطے میں بیروت میں ہونےوالے تباہ کن دھماکوں پر اظہار افسوس کرتےہوئے کرتےہوئے کہا ہےکہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری فلسطینی قوم لبنان کے ساتھ ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام کی جانب سے اظہار تعزیت اور ہمدردی اور خلوص کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالٰی سے جاں بحق ہونے والے کی مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی