(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سلامہ معروف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وائرس کے باعث بیرون ممالک میں پھنسے تقریبا 2000 فلسیطنیوں کو وطن واپس لانے کیلئے غزہ کی رفح گذرگاہ کو بہت جلد کھولا جائے گا ۔
غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ شہر میں بیرون ممالک سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور بہت جلد بیرون ممالک میں پھنسے تقریبا 2000 فلسطینیوں کو واپس لانے کیلئے رفح گزر گاہ کو کھولا جائے گا۔
واضح رہے کہ غزہ کی سرکاری ہنگامی کمیٹی نے غزہ میں کورونا وائرس کے وبا کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے تحت مئی کو رفح گذر گاہ کو بند رکھنے کا اعلان کیاتھا۔