(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے علی الصبح وادی اردن کے علاقے پر دھاوا بول کرفلسطینیوں کی ملکیت 100 سے زائد کھجور کےدرختوں کو اکھاڑدیااور ان کی زرعی املاک کو ضبط کرلیا۔
الجفتلک کے میئر احمد ابو غنم نے فلسطینی نیوز ایجنسی "وفا” کو بتایا کہ آج صبح قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ وادی اردن کے علاقے الاغوارکے وسطی گاؤں الجفتلك کے مقام پر فلسطینی شہری ابو جودھ کی ملکیت 100 سے زائدکھجور کے درختوں کو ہیوی مشینری کےذریعےاکھاڑ کرتباہ کردیا۔
انھوں نے بتایا کہ صیہونی آبادکاروں اور اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں جس کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کو اس سرزمین سے بے دخل کرنا ہے ۔