(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اردن کی وزارت برائے امور خارجہ اور تارکین وطن امور نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ای ون ایریا میں غیر قانونی آبادکاروں کیلئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کی منظوری کی مذمت کی ہے۔
اردن کی وزارت برائےخارجہ اور بیرون ملک مقیم شہریوں کے امور کے ترجمان ضيف الله علی الفايز کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی رہائشی منصوبے کی منظوری بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہےاور یہ یکطرفہ اقدام ہے جو بین الاقوامی قراردادوں پر مبنی دو ریاستی حل کے امکانات کو مجروح کرتا ہے۔
انھوں نےایریا "ای ون” سمیت مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی آبادکاری سے متعلق صیہونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ صیہونی ریاست خطے کے حالات کو خطرے کی جانب لےجارہی ہے، انھوں نے بین القوامی برادری سے اسرائیل کوغیر قانونی اقدامات سے روکنےکیلئےدباؤ بڑھانےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو ختم کر نے کے ساتھ ساتھ خطے میں تناؤ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔