(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ نئی حکومت ان مذاکرات کا خیر مقدم کرے گی جس میں القدس کواسرائیلی صدر مقام قبول کیا جائے گا۔
بیت المقدس پر صیہونی قبضے کے 53 سال مکمل ہونےکی خوشی میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کاکہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی کرلے القدس اسرائیل کا ناقابل منقسم صدر مقام ہے اور رہے گا۔
صیہونی وزیراعظم نےکہا کہ حکومت کے نئے اتحادیوں کا اس سلسلے میں موقف قابل تحسین ہے اور نئی حکومت امریکی صدر ٹرمپ کے تیار کردہ مشرق وسطی امن منصوبےکا حصہ بننے اور اس سے وابستہ فلسطینیوں سے مذاکرات کا آغاز اسی وقت کرے گی جب وہ القدس کو اسرائیل کا صدر مقام قبول کرلیں گے اور فلسطین کو القدس کو اسرائیل کا صدر مقام تسلیم کرنا ہوگا۔