(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) 62 سالہ امیرکی یہودی سیاستدان اسٹیو اسرائیل کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن درحقیقت اسرائیل کےلئے کام کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہولوکاسٹ کے بعد یہودی عوام کے لئےریاست کا قیام ہی اس وعدے کو پورا کرنے کا واحد راستہ تھا۔
ایک امریکی ویب سائٹ "دی ہل” پر شائع ہونے والی رپورٹ کےمطابق امریکی ایوان نمائندگان کے سابق یہودی ممبراور 2011 سے 2015 تک کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اسٹیو اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن درحقیقت ایک اسرائیلی امیدوار ہیں جو صرف اسرائیلی سلامتی کومقدم رکھتے ہیں اور صہیونی حکومت ہمیشہ ان پر مکمل بھروسہ کرسکتی ہے۔
اسٹیواسرائیل ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی اسرائیل کے حوالے سے دہائیوں کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسرائیل ہمیشہ جو بائیڈن کی مدد پر بھروسہ کرسکتا ہے،۔