(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صائب عریقات کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام کی جانب فلسطینی شہداء کے جسد خاکیوں کو اپنی تحویل میں رکھنا اور تدفین کی اجازت نہ دینا سنگین جرائم ہیں۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات نے شہید احمد عریقات کے جسد خاکی کو گزشتہ 39 دنوں سے اپنی تحویل میں رکھتے ہوئے تدفین کی اجازت نہ دینےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ صیہونی ریاست انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب ہورہی ہے۔
انھوں نے بین القوامی برادری سے صیہونی تحویل میں موجود 63 فلسطینی شہداء کے جسد خاکیوں کی حوالگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی لاشیں لواحقین کے حوالے نا کرنا سنگین جرائم میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ شہید احمد عریقات کو صیہونی فوج نے 23 جون کو گولیاں مارکر شہید کردیا تھا اور اس وقت سے شہید کا جسدخاکی صیہونی تحویل میں ہے۔