(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) بی ڈی ایس کے کو آرڈینٹر اور فلسطین کے گڈول ایمبسیڈر محمود النواجعہ کو صیہونی فوج نے رات گئے ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد اغواکرلیا۔
عالمی سطح پر صہیونی ریاست کابائیکاٹ کرنے والی تحریک ‘بی ڈی ایس’ کے کوآرڈینیٹر محمود النواجعہ فلسیطنیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے مظالم کو دنیا بھر میں مختلف پلیٹ فارمز پرعیاں کرتے ہیں جبکہ وہ گزشتہ 3 سالوں سے بےڈی ایس کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
صیہونی ریاست نے رات گئے رام اللہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروئی کرتے ہوئے انھیں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور تاحال ان کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بی ڈی ایس دنیا بھر میں صیہونی حکومت کیلئے درد سربن چکی ہے اور حالیہ ہی صیہونی حکومت نے عالمی سطح پر صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والی تحریک ‘بی ڈی ایس’ کے بنک کھاتے بند کرتے ہوئے تحریک کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کر دیا ہے، صہیونی حکومت نے اپنے ہاں بنکوں میں ‘بی ڈی ایس’ سے منسلک تنظیموں کے 30 بنک کھاتے بند کر دیے ہیں۔