(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے قبلہ اول پر ریاستی سرپرستی میں دھاوا بولا اور گھنٹوں تک یہودی مذہبی تلمودی گیت گاتے رہے، اس دوران اسلام اور عربوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی بھی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح یہودی مذہی جنونی یہودہ گلک کی سربراہی اور صیہونی پولیس کے حفاظتی حصار میں درجنوں شرپسند صیہونی آبادکاروں نے مرکشی دروازے سے داخل ہوکر قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مسجد اقصیٰ کے باب الحدید کے احاطے میں بیٹھ کر یہودی مذہی تلمودی گیت گائے ، اس دوران یہودی مذہبی جنونیوں نے قبلہ اول کی بےحرمتی کی اور اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شرپسند صیہونی آبادکار دو گھنٹوں تک قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہے اس دوران فلسطینی باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا گیا تھا ۔