(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے ھنادی حلوانی پر پہلے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر 4 ماہ کی پابندی عائد کی اس کے بعد ان پر شہر سےباہر جانے کی پابندی عائد کی گئی اور آج انھیں گھر سے گرفتارکرلیا گیا۔
عینی شاہدین کےمطابق آج صبح صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں وادی الجوز کی رہائشی مقبوضہ فلسطین کی معروف سماجی شخصیت اور معلمہ ھنادی حلوانی کے گھر پرچھاپہ مارا اور تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مارکرنے کے بعد ھنادی حلوانی کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ ھنادی حلوانی اس کو صیہونی فوج کی جانب سے مسجداقصیٰ میں داخل ہونے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ ان پر سفری پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں ۔