(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس کے گورنر عدنان غیث پہلے ہی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت صیہونی زندان میں قید ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے نائب گورنر عبداللہ سیام سمیت فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام متعدد سیکرٹریوں کو تفتیش کیلئے حراستی مرکز طلب کرلیا ہے ۔
صیہونی حراستی مراکز میں تفتیش کیلئے طلب کئے گئے عہدیداران میں نائب گورنر عبداللہ سیام ، "فتاح” علاقہ کے نائب سکریٹری ، عادل ابو زنید ، اور بیت حنینا میں ء تحریک فتح کے سکریٹری عامر عواد ، ماجد ، ایاد بشیر، محمد محمود ، یوسف البرود اور ابتسام شاد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ سیام سمیت دیگر عہدیداران کو تین روز قبل بیت المقدس کے گورنر عدنات غیث کی رہائی کو معطل کرنے اور ان کی مدت حراست میں توسیع کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی پاداش میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے ،
واضح رہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت فلسطینی طلبہ و طالبات کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتےہوئے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی حکام کی جانب سے غیر قانونی اقدامات جاری رکھے گئےتو اس کے سنگین نتائج برآمدہوں گے۔