(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) حماس کی قیادت نے مصری سفیر یاسر علوی کو بتایا کہ فلسطینی قوم کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ہونےوالی سازشوں کی روک تھام کے لیے سرکاری اور عوامی سطح پریکساں موقف پایا جاتا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لبنان کے شہر بیروت میں موجود احمد عبادالھادی کی سربراہی میں حماس رہنماؤں پرمشتمل ایک وفد نے مصری سفیر یاسرعلوی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی علاقائی اور عالمی پیشرفت اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات پر تبادلہ خیا کیا گیا۔
حماس کی قیادت نے مصری سفیر کو بتایا کہ فلسطینی قوم کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ہونےوالی سازشوں کی روک تھام کے لیے سرکاری اور عوامی سطح پریکساں موقف پایا جاتا ہے، فلسطینی قوم اور قیادت صہیونی ۔ امریکی سازشی پروگرامات کو مسترد کرچکی ہے اور فلسطینی ان سازشی منصوبوں کو ہرصورت میں ناکام بنائیں گے۔اس موقعے پر مصری سفیر نے حماس کی قیادت کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت اور دیگر دیرینہ اور اصولی مطالبات کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی ہرفورم پر حمایت کرے گا۔