(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم کی عدالت میںحاضری سے استثنیٰ ختم کرتے ہوئے انہیں ہر صورت میں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میںبتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف اسرائیل کی مرکزی عدالت میں دائر کردہ کرپشن کیسز سے متعلق درخواستوں کی تیسری سماعت 6دسمبر تین رکنی بینچ کرے گا جس میں وزیراعظم کی عدالت میںحاضری سے استثنیٰ ختم کرتے ہوئے انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو پر رشوت وصولی، امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی کے تین الگ الگ کیسز قائم ہیں۔رواں 19 جولائی کو اسرائیل کی مرکزی عدالت نے نیتن یاھو کے کرپشن کیسز کی دوسری سماعت کی تھی جس میں نتین یاھو خود شریک نہیں ہوسکے اور ان کے وکلا کی طرف سے ان کی نمائندگی کی گئی تھی۔