(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) عالمی وباء کورونا وائرس کے باوجود ہزاروں غیر قانونی آبادکاروں نے بے روزگاری ، معیشت کی تباہی اور بدعنوانی کےالزام میں فردجرم عائد ہونے کے بعد صیہونی وزیراعظم کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے نتین یاھو سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی ریاست ک دارالحکومت تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس، قیساریہ، حیفا اور یافا سمیت دیگر کئی شہروں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی خراب کار کردگی، معیشت کی تباہی، بے روزگاری کے ساتھ ساتھ ان پر عائد کی گئی فرد جرم کے باعث بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیئے ، مظاہرین نے ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے نیتن یاھو کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کی وجہ سے ان کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنھبالنے کے بعد ان کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔رواں ہفتے ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی پولیس نے نیتن یاھو کے گھر کی طرف بڑھنے والے ایک جلوس کو منتشر کرتے ہوئے پولیس نے 60 کے قریب مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔