(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن نزار رمضان کی رہائش پر دھاوا بولا اور انہیں ان کے بیٹے سمیت حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روزصیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل شہر 61 سالہ فلسطینی رکن پارلیمنٹ نزار رمضان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انھیں ان کے بیٹے سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
صیہونی زندانوں میں زندگی کے 10سال گزار نے والے نزار رمضان مرج الزھور قابض صیہونی فوج کی جانب سے بے دخل کئے گئے فلسطین میں شامل ہیں جن کو اب فلسطین میں رہنے کی اجازت نہیں ہے ۔