(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) ملک میں کورونا وائرس کےمتاثرین میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے پیش نظر محکمہ اسلامی اوقاف نے آج جمعہ کی صبح، نماز جمعہ کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اسلامی اور قاف کی جانب سے جاری بیان میں امام مسجد اقصیٰ نے عالمی وباء کورونا وائرس کےتیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال تشویشنا ک حد تک خراب ہورہی ہے ہر روز متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
انھوں نے آج مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے حوالے سے اہم اعلان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے وباء کو روکنے کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے اور بیمار اور بزرگ افراد نماز جمعہ کیلئے مسجد کے بجائے اپنے گھروںمیں نماز اداکریں۔
انھوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے ، اس لیئے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاط کو اختیار کیا جائے ۔