(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں زیر تعمیر فلسطینی کرونا ٹیسٹنگ مرکز کو بلاجواز مسمار کر دیا۔
کوروناٹیسٹنک مرکزکی تعمیر کی زمین کے مالک رائد مسوادی نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے صحت کی املاک کو مسمار کرکے اسکے سازوسامان کو ضبط کر لیا۔
انھوں نےبتایا کہ نئے کلینک نے الخلیل میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کرونا ٹیسٹنگ سروس کے طور پر کام کرنا تھا تاکہ الخلیل کے اسپتالوں پر دباؤ کو کم کیا جاسکے، تین دن پہلے قابض صہیونی فوجیوں نے کام کی جگہ پر ہلہ بولا اور کام کو روکنے اور مسماری کے احکامات جاری کیے۔