(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے پانی کے کنویں پر قبضہ کرنے کےبعد فلسطینیوں کو پانی سے محروم کردیا اور ہیوی پمپ سے پانی کی صیہونی آبادی میں منتقلی جاری۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے جنوبی قصبے میدمہ کے قریب تعمیر کردہ غیر قانونی صیہونی بستی یتسھار کے صیہونی آبادکاروں کے ایک مسلح گروپ نے فلسطینی پانی کے ذخیرے پردھاوا بولا اور ہیوی پمپ کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے پانی کی غیر قانونی یہودی بستی میں منتقلی جاری ہے۔