(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی آبادکاروں نےصیہونی پولیس کے حفاظتی حصار میں فلسطینی آبادی پر حملہ کیا ور فلسطینیوں کے کھیتوں اور زیتون کے باغوں کو آگ لگادی۔
عینی شاہدین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے قصبے میدمہ میں شرپسند صیہونی آبادکاروں کے ایک گروں نے اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصارمیں فلسطینی آبادی پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے زرعی زمین اور زیتون کے باغوں کو آگ لگادی، فلسطینی شہری دفاع کے عملے نے آگ بجھانے کی کوشش کی تو صیہونی پولیس کی جانب سے عملے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے باعث آگ بجھانے کے کام کو روک دیا گیا اور نتیجے میں فلسطینیوں کے زیتون کے درجنوں درخت خاکستر ہوگئے جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔