(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل میں ناکافی طبی سہولیات کی فراہمی کے باعث مزید قیدیوں میں کوروناوائرس کے پھیلنےکا خدشہ۔
گزشتہ روز صہیونی حکام کی جانب سےتصدیق کی گئی ہےکہ ایک فلسطینی قیدی جس کا نام عبداللہ شراقہ بتایا جاتا ہے کاکورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، صہیونی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت نے بے گناہ قیدیوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صہیونی جیل میں کورونا وائرس سے بچاؤ اقدامات کو نظر اندازکرتے ہوئے مریض کو دوسرے قیدیوں سے علیحدہ نہ کرنے کی سنگین مجرمانہ غفلت برتی جارہی ہے جس کے بعد صہیونی جیل میں قید دیگرفلسطینیوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والےعبداللہ شراقہ کو کچھ روز قبل ہی مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں جلزون پناہ گزین کیمپ میں اسکے گھر سے تشدد کے بعداغوا گیا تھا۔