• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ حکومت کا منتخب نمائندوں پر تشدد جمہوریت دشمنی ہے:اراکین مجلس قانون ساز

جمعرات 01-10-2009
in فلسطین
0
bait-ul-laham
0
SHARES
0
VIEWS

bait-ul-laham اسرائیلی جیل میں قید بیت لحم سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی اراکین مجلس قانون ساز نے مغربی کنارے میں سلام فیاض کی حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کی شدید تنقید کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو جمہوریت دشمنی کا شاخسانہ قراردیا ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں قید اراکین مجلس قانون ساز انور زبون اور محمود الخطیب نے اپنے بیانات میں رام اللہ حکومت کی جانب سے بیت لحم کی بلدیہ کے نمائندوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلام فیاض کی غیر دستوری حکومت عوام نمائندوں کو دانستہ طور پرتشدد کا نشانہ بنارہی ہے اور اس سلسلے میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے پارلیمانی بلاک اصلا ح و تبدیلی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے قومی نمائندوں کو خاص طور سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسیر ارکین مجلس قانون سازنے مغربی کنارے میں فتح سمیت تمام پارلیمنانی بلاکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رام اللہ کی حکومت کی جانب سے جمہوریت دشمنی کے اقدامات کا نوٹس لیں اور بیت لحم میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظالمانہ سلوک کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ فتح سمیت تمام جمہوری جماعتوں کو ملک میں جمہوریت مخالف سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور ایسے اقدامات کی روک تھام ضروری ہے جن سے قوم کے منتخب نمائندوں کو نشانہ بنایا جاتا ہو۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.