(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) یمن میں حماس کے نمائدہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قضیہ فلسطین کا سودا کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خواہش مند ممالک فلسطینی سرزمین سے فلسطینی قوم کو نکال باہر کرنے کی عالمی استعماری سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
گزشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی ، کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یمن میں حماس کے مندوب معاذ ابو شمالہ نے کہا کہ بعض عرب حکومتوں نے اسرائیل کے ساتھ دوستی استوار کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ اس پالیسی کو قوت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں، انھوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خواہشمند ممالک فلسطینیوں کے کھلے دشمن ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر قضیہ فلسطین کا سودا کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کے خواہش مند ممالک فلسطینی سرزمین سے فلسطینی قوم کو نکال باہر کرنے کی عالمی استعماری سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں۔