(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ پر شرپسند صہیونی دھاؤوں کے خلاف اسلامی جہادکے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔
مقبوضہ فلسطینی کے محصور شہر غزہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے رہنما محمد الحرزین مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی پالیسیوں اور مسجد اقصیٰ پر یہودی مذہبی رسومات کے نام پر ہونےو الے اشتعال انگیز حملوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند صہیونیوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ۔
انھوں نے مسجد اقصیٰ کے دروازے باب رحمت کو فلسطینیوں پر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند صیہونیوں کے غاصبانہ فیصلوں کا مقابلہ کرنے میں عوام کا کردار بہت اہم ہے ، صہیونی مظالم کے خلاف متحد ہونا اور مسجد اقصیٰ کو صہیونی شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تراقدامات کرنا تمام سیاسی قوتوں اور قومی دھڑوں کا فرض ہے ۔