(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے 24 نومبر ، 2019 کو ، فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کےسربراہ الشیخ رائد صلاح پر "دہشت گردی اور تشدد کو بھڑکانے” اور "کالعدم گروہ کی حمایت” سمیت صہیونی ریاست کی سلامتی کیلئے خطرات پیداکرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق صہیونی ریاست کے شمالی ساحلی شہر حیفا کی عدالت نے اسلامی جہاد کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کی جانب سے اپنی سزا کے خلاف دائر اپیل کر مستردکرتے ہوئے 16 اگست کو 28 ماہ قید کی سزا کا آغاز کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے الشیخ رائد صلاح پر گزشتہ کئی ماہ سے پابندیاں عائد تھیں اور وہ اپنے گھر میں نظر بند تھے ۔