(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے قبلہ اول کے محافظ کو کئی گھنٹے حراست میں رکھنے کےبعد رہا کردیا تھاہم انھیں آئندہ آیک ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ راجی التارحی کو قبلہ اول کے احاطے سے حراست میں لیا اور کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد آخر کار انھیں رہا کردیا گیا تاہم انھیں آئندہ ایک ماہ تک قبلہ اول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کیلئے انتقامی حربوں کا سہارا لیا جارہا ہے ، صہیونی فوج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران فلسطینی صحافیوں ، سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت 32 فلسطینیوں پر سفری پابندیاں عائد کی ہے جبکہ مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام الشیخ عکرمہ صبری سمتی دیگر 25 اہم شخصیات کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔