(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو توان کا پیش کردہ مشرق وسطیٰ امن منصوبہ بھی ناکام ہوجائے گا۔
فرانسیسی سرکاری چینل "فرانس 24” کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہےکہ "مشرق وسطی کے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک اور اقدام کی ضرورت ہے جس کے لئے صدر ٹرمپ کا دوبارہ اقتدار میں آنا ضروری ہے اگر ٹرمپ کامیاب نہ ہوئے تو انتہائی محنت اور باریک بینی سے تیار کردہ مشرق وسطیٰ امن منصوبہ بھی ناکام ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ جان بولٹن جنھوں نے متعدد امریکی انتظامیہ میں سفارتی طور پر کام کیا کو "قدامت پسند ری پبلیکن” کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا اور امریکی صدر کے ساتھ اختلافات پر قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے گذشتہ سال برطرف کردیا گیا تھا۔