(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی اوقاف کے مطابق صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اسلامی اوقاف کے مدید کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اسلامی اوقاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی پولیس نے گزشتہ روز اوقاف اسلامی سے منسلک مسجد الاقصی کے انتظامی ادارے کے مدیر بسام الحلاق کو اس وقت گرفتارکیا جب وہ مسجد الاقصی کے جنوب مغرب میں واقع مروانی جامع مسجد کی تزیئن نو کے کام کی نگرانی کررہے تھے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں عبادتگزاروں کی گرفتاریاں اور شرپسند صہیونی آبادکاروں کی اسرائیلی سیکیورٹی فوسز کے حفاظتی حصار میں بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز حملے اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کیلئے انتقامی کارروائیوں پر کھلے عام عمل کرتے ہوئے بین القوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے ۔