(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے مخماس میں الدویر گاؤں میں فلسطینیوں کے فیملی پارک پر دھاوا بولا اور پارک میں نصب کھمبے اور دیگر سامان کوبلا جواز ضبط کرتےہوئے پارک کو بند کردیا جبکہ پارک کی دیواروں کو بھی مسمار کردیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردیا نام نہاد امن منصوبے کے اعلان کے بعد سے صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی اور انتقامی کارروائیوں میں غیر معمولی طور پر اضافہ کردیا ہے ، صرف رواں سال میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے 50 سے زائد گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ہے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی بے گھرہوگئے ہیں ۔