(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق نئے متاثرین میں سے 62 رام اللہ اور البیرہ شہروں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں فلسطین میں کورونا وائرس کے 109 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6،764 جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی ہے ۔
بیان میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔