(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے جبل المکبر کے قصبے پر حملہ کیا اور بغیر کسی نوٹس کے ایک اور فلسطینی کا ایک منزلہ مکان مسمار کردیا۔
عینی شاہدین کےمطابق آج صبح صہیونی فوج نے اسرائیلی بلدیہ کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی قصبے جبل المکبر پر دھاوا بولا اور فلسطینی شہری غسان شقیرات کے ایک منزلہ مکان کو بغیر کسی نوٹس کے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ۔
واضح رہے کہ رواں سال 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں 62 سے زائد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔