(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے ابو دیس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی ابراہیم عیاد کو 2003 میں مزاحمتی تحریک کےساتھ تعاون کرنےاور اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
ابراہیم عیاد کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ صہیونی قید کے اس تمام عرصے میں ان کو قیدی سے ملاقات میں ہر طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے حتیٰ کہ ابراہیم عیاد کے وکیل کو بھی اس سے ملنے کیلئے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔