(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی جیل حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر قیدیوں کے اہلخانہ سے ملاقات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
فلسطین کے کلب برائے اسیران نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوجی حکام نے جزیرہ نما النقب میں قائم صہیونی جیل میں قید فلسطینیوں کو اہلخانہ سے ملنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اسرائیلی جیل حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کورونا وائر س تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر ملاقات پر پابندنی عائد کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں فلسطین کے مقابلے میں کورونا وائرس میں تشویشناک حد تک پھیل چکا ہے ، مقبوضہ فلسطین میں کورونا متاثرین کی تعداد 6،566 ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہے جبکہ صہیونی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 40،632 ہے اور ہلاک ہونے والے صہیونیوں کی تعداد 365 ہے ۔