(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے 463 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد۔
مغربی کنارے میں ہفتے کے روز دو فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 325827 ہوگئی ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران الخلیل ، بیت لحم ، رام اللہ ، نابلس اور جینن صوبوں سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں 463 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی کل تعداد 5827 ہوگئی جن میں سے اب تک 829 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 32 کی موت ہوگئی ہے۔