(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) شہید کے جنازے کا جلوس غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے شہید یاسر عرفات اسپتال سے کفل حارس کی طرف چلا جس میں خواتین ،بچوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔
صہیونی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے غرب اردن کے ضلع سلفیت کے گاؤں کفل حارث کے رہائشی 29 سالہ نوجوان ابراہیم ابو یعقوب کی نمازجنازہ کفل حارس ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں اداکی گئی جس کےبعد جنازے کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، شہید کے جنازے میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی ،نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے شہری شدید غم وغصے اور صدمے سے دوچار تھے۔ انہوں نے اسرائیلی دشمن کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ضلع سلفیت کے گاؤں کفل حارث کے رہائشی 29 سالہ نوجوان ابراہیم ابو یعقوب کو صہیونیو فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس وقت بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کفل حارث کی سڑک سے گزر رہا تھا ۔