(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں یہودی شرپسند جنونیوں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی آڑمیں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح درجنوں یہودی شرپسندآبادکاروں نے صیہونی پولیس اور فوج کے سخت حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کی ۔
صیہونی فوج مسجد اقصیٰ کا باب المغاربہ جو مسجد اقصیٰ میں داخلے کیلئے صیہونی حکام کے زیر قبضہ ہے سے داخل ہوئی اور تمام مسلمان عبادتگزاروں کو مسجد سے بے دخل کردیا اس دوران شر پسند یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں گشت کی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
واضح رہے کہ یہودی شرپسند آبادکارو پولیس اور فوج کے حفاظتی حصار میں سوائے جمعہ اور ہفتے کے روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے ہیں اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں ۔0