(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیرجنگ کے حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ کوروناوائرس کاشکار ہوئے ہیں یا نہیں اور نا ہی ان کی صحت کے بارے میں معلومات جاری کی گئی ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر جنگ اور سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز کورونا کا شکار افراد سے ملاقات کے بعد خود بھی اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ چند ایام میں اسرائیل میں کرونا کے متعدد لیڈر کرونا کا شکار ہوچکےہیں۔اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 711 ہوچکی ہے۔ گذشتہ ایک روز میں 1319 نئے مریضون کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ اسرائیل میں کرونا سے کل ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 343 ہوچکی ہے۔