(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے 14روز قبل فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا تھا اور تاحال اس کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے نہیں کیا جارہاہے۔
صہیونی فوج نے 23 جون کو مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے شہر ابو دیس کے رہائشی 26 سالہ احمد عریقات کو صہیونی پولیس نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے شہید کردیا جب وہ ابو دیس کے قریبی فوجی چیک پوسٹ سے گزر اپنی بہن کی شاد ی میں شریک ہونے کیلئے جاررہا تھا ۔
اسرائیلی فوجی حکام نے تاحال شہید احمد عریقات کے جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا ہے اور نا ہی اس حوالے سے کوئی تفسیلات فراہم کی ہیں ۔