(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس اور الفتح کے درمیان اگر اتحاد برقرار رہتا ہے تو یہ اسرائیلی کی سلامتی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق غاصب صیہونی ریاست کے ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں فلسطینی تنظیم حماس اور فتح کے درمیان تعاون پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتح اور حماس کے درمیان جلد ہونے والے معاہدے پر اسرائیل کی انٹیلیجنس سروسز کو تشویش ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو فلسطین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نئے اور سخت شرائط کا سامنا ہے، موجودہ شرائط میں حماس اور فتح کے درمیان کشیدگی ختم ہوکر صلح اور باہمی تعاون میں تبدیل ہورہی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز قبل مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ سے فلسطینی تنظیم الفتح کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جبریل رجوب اور لبنانی دارالحکومت بیروت سے حماس کے سیاسی امور کے دفتر کے سربرہ صلاح العاروری نے غرب اردن پر صہیونی عملداری کے خلاف ایک ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی تھی اور غرب اردن پر صہیونی عملداری اور امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف اتحاد پر اتفاق کیا تھا ۔